نئی دہلی، 28 اپریل (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) بھوپال لوک سبھا سیٹ سے سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے اترتے ہی اس بات کاموزنہ شروع ہو گیا ہے کہ کبھی مدھیہ پردیش کی سیاست کا فائر برانڈ چہرہ رہیں سادھوی اوما بھارتی اور اب نئے چہرے بن رہیں سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے آپس میں کس طرح رشتے ہیں؟۔اس معاملے پر ہفتہ کو اوما بھارتی سے جب صحافیوں نے پوچھا کہ مدھیہ پردیش کی سیاست میں سادھوی پرگیہ کیا آپ کی جگہ لینے جا رہی ہیں؟ اس پر اوما بھارتی نے طنز کستے ہوئے کہا کہ وہ تو ایک عظیم سنت ہیں، ان سے میرا موازنہ مت کیجئے،میں بہت ہی عام بیوکوف قسم کی مخلوق ہوں۔وہیں سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کا بھی سادھوی اوما بھارتی کو لے کر یہی موقف تھا۔سوال پوچھا تھا کہ اب آپ مدھیہ پردیش کی سیاست میں اترنے جا رہی ہیں۔ایسے میں کیا آپ مدھیہ پردیش کی سینئر لیڈر رہیں سادھوی اوما بھارتی سے کوئی بات ہوتی ہے؟ کیا مدھیہ پردیش کے مسئلے پر کوئی بحث یا رہنمائی کبھی آپ نے لیا ہے؟۔پرگیہ نے کہا تھا میری ان سے کبھی بات نہیں ہوتی۔اس بات کا جواب دیتے ہوئے سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر نے کہا تھا کہ میری ان سے کبھی بات نہیں ہوتی،نہ ٹیلی فون پر اور نہ زبانی طور پر،مجھے تنظیم جیسا حکم دے گی، مجھے ویسا ہی کام کرنا ہے۔بتا دیں کہ مدھیہ پردیش میں کانگریس کی 10 سال سے قابض رہی دگ وجے حکومت کو اکھاڑنے کے لئے بی جے پی نے سادھوی اوما بھارتی کو آگے کیا تھا۔دسبر 2003 میں آئے اسمبلی انتخابات کے نتائج میں اوما بھارتی کی قیادت میں بی جے پی کو بھاری کامیابی ملی اور اس کے بعد دگ وجے سنگھ نے 10 سال تک سرگرم سیاست سے ریٹائرمنٹ لے لیا تھا۔اوما بھارتی مدھیہ پردیش کی وزیر اعلی بنی لیکن انہیں 8 ماہ میں ہی استعفیٰ دینا پڑا تھا۔اس کے بعد بابو لال گور اور شیوراج سنگھ چوہان وزیر اعلی بنے لیکن اوما بھارتی مدھیہ پردیش سے جلاوطن ہو گئی تھیں۔15 سال تک مدھیہ پردیش کے اقتدار میں رہنے کے بعد بی جے پی حکومت کا 2018 کے اسمبلی انتخابات میں زوال ہو گیا۔مدھیہ پردیش میں اب کانگریس کی حکومت ہے جس کے وزیر اعلی کمل ناتھ ہیں۔ایسے میں اب لوک سبھا انتخابات میں بھوپال لوک سبھا سیٹ سے دگ وجے سنگھ کے خلاف مالیگاؤں دھماکے کی ملزم سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کو اتارا گیا ہے۔ایسے میں یہ بحث کا موضوع بن رہا ہے کہ مدھیہ پردیش کی سیاست میں فائر برانڈ اور زبانی حملوں میں تیزی سادھوی اوما بھارتی اور پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے آپس میں کس طرح رشتے ہیں۔